اسلام آباد (اے بی این نیوز)وزیراعظم شہباز شریف کی مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگ کے پرامن حل کیلئے سفارتی کوششیں تیز کرنے کی اپیل
وزیر اعظم نے سماجی رابطے ایکس پر بیان دیا
وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ڈیڈ لائن دو ہفتے بڑھانے کی درخواست
پاکستان کی ایران سے خیرسگالی کے طور پر آبنائے ہرمز دو ہفتوں کیلئے کھولنے کی اپیل
وزیراعظم شہباز شریف نے تمام فریقین سے دو ہفتوں کی جنگ بندی کی تجویز دے دی
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے سفارتی کوششیں جلد ٹھوس نتائج دے سکتی ہیں
خطے میں دیرپا امن اور استحکام کیلئے سفارتکاری کو موقع دینا ضروری ہے، وزیراعظم
پاکستان کی جانب سے جنگ کے خاتمے کیلئے دو ہفتوں کی سفارتی مہلت کی تجویز
وزیراعظم شہباز شریف نے تمام متحارب فریقوں سے فوری جنگ بندی کی اپیل کر دی
سفارتی عمل کو کامیاب بنانے کیلئے آبنائے ہرمز کھولنے کی درخواست
پاکستان نے مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کم کرنے کیلئے اہم سفارتی پیشکش کر دی
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور وزیر خارجہ مارکو روبیو سمیت عالمی رہنماؤں کو بھی پیغام پہنچا دیا گیا
ایران کے صدر مسعود پزشکیان، اسپیکر محمد باقر قالیباف اور وزیر خارجہ عباس عراقچی سے بھی سفارتی رابطوں کی اپیل۔















