ممبئی (اے بی این نیوز) بھارتی شہر وارانسی میں رمضان المبارک کے دوران کشتی پر افطاری کرنے پر 14 مسلم نوجوانوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
بی جے پی کے ایک نوجوان لیڈر کی شکایت پر دریائے گنگا میں افطار کرنے پر درج مقدمہ میں کہا گیا ہے کہ کشتی پر افطاری کے دوران نان ویجیٹیرین کھانا، خاص طور پر بریانی پیش کی گئی اور اس سے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچی۔
کیس کے بعد تمام 14 نوجوانوں کو گرفتار کر لیا گیا۔
اس واقعے نے ایک بار پھر بھارت میں مذہبی آزادی اور بڑھتی ہوئی انتہا پسندی پر بڑا سوالیہ نشان کھڑا کر دیا۔
مزید پڑھیں:عید سے قبل سلمان خان کے گھر خوشیاں لوٹ آئیں















