اہم خبریں

عید سے قبل سلمان خان کے گھر خوشیاں لوٹ آئیں

ممبئی (اے بی این نیوز) بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کے والد سلیم خان کو ایک ماہ بعد اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا، انہیں 17 فروری کو برین ہیمرج کے باعث اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

90 سالہ سابق اداکار، فلم پروڈیوسر اور اسکرین رائٹر سلیم خان ممبئی کے لیلاوتی اسپتال میں زیر علاج تھے۔ انہیں منگل کو ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ان کا علاج کامیابی سے مکمل ہو گیا۔ علاج کے دوران انہیں آئی سی یو میں منتقل کر دیا گیا، جب کہ برین ہیمرج کے باعث احتیاط کے طور پر انہیں وینٹی لیٹر پر رکھا گیا۔ ڈاکٹروں کے مطابق عمر کو دیکھتے ہوئے انہیں مکمل صحت یاب ہونے میں وقت لگا۔

سلمان خان منگل کی صبح اسپتال پہنچے۔ جبکہ ان کے دیگر بچے ارباز خان، الویرا اور ارپیتا جبکہ داماد اتل اگنی ہوتری اور آیوش شرما ان سے ملنے آئے۔ ان کی اہلیہ سلمیٰ خان اور ہیلن بھی اسپتال میں موجود تھیں۔

ان کے دیرینہ ساتھی جاوید اختر کے علاوہ عامر خان، شاہ رخ خان، سچن ٹنڈولکر کی اہلیہ انجلی ٹنڈولکر اور سنجے دت سمیت کئی مشہور شخصیات بھی انہیں اسپتال میں دیکھنے آئیں۔
مزید پڑھیں‌:عید الفطر پر اسپیشل ٹرینوں کا شیڈول جاری

متعلقہ خبریں