اہم خبریں

حکومت کا عیدالفطر کے لیے سرکاری تعطیلات کا باضابطہ شیڈول

اسلام آباد (اے بی این نیوز) وفاقی حکومت نے عیدالفطر کے موقع پر 4 دن کی چھٹیاں دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق عید کے موقع پر جمعہ، ہفتہ، اتوار اور پیر کو سرکاری تعطیل ہوگی۔

ماہ رمضان کے حوالے سے محکمہ موسمیات کے ڈپٹی ڈائریکٹر انجم نذیر نے بتایا کہ اس سال رمضان کے 30 روزے ہونے کا امکان ہے اور پہلی شوال یعنی عیدالفطر ممکنہ طور پر 21 مارچ، ہفتے کو ہو سکتی ہے۔ تاہم، حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی ہی کرے گی۔

انجم نذیر کے مطابق 19 مارچ کو اسلام آباد میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوگا، لیکن اس تاریخ کو چاند نظر آنا ناممکن ہے۔ 19 مارچ کو چاند کی پیدائش پاکستانی وقت کے مطابق صبح 6 بج کر 23 منٹ پر ہوگی، اور غروب آفتاب تک چاند کی عمر صرف 12 گھنٹے اور چند منٹ ہوگی۔ ٹیلی اسکوپ سے بھی چاند دیکھنے کے لیے کم از کم 14 گھنٹے کی عمر ضروری ہوتی ہے، اس لیے عام آنکھ سے دیکھنا ممکن نہیں۔

ڈپٹی ڈائریکٹر نے مزید کہا کہ اس سال رمضان کے 30 روزے مکمل ہونے کا امکان زیادہ ہے، اور پہلی شوال یعنی عید 21 مارچ کو متوقع ہے۔ تاہم، باقاعدہ اعلان اور چاند نظر آنے کی تصدیق رویّت ہلال کمیٹی کرے گی۔
مزید پڑھیں‌:جیٹ فیول اےون کی سپلائی متاثر، نوٹم جاری

متعلقہ خبریں