اہم خبریں

ملتان،الیکشن کمیشن کے دفتر میں توڑ پھوڑ ، پولیس نے رہنما تحریک انصاف عامر ڈوگر کو 16 افرادسمیت گرفتار کرلیا

ملتان (اے بی این نیوز   )الیکشن کمیشن کے دفتر میں توڑ پھوڑ کرنےکرنے پر سابق رکن قومی اسمبلی و سابق چیف وہب عامر ڈوگر کو ملتان پولیس نے ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کرلیا۔حکام کے مطابق الیکشن کمیشن آفس میں ہنگامہ آرائی میں ملوث تمام ذمہ داران کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ہنگامہ آرائی کے الزام میں مجموعی طور پر 16 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ملتان میں آج کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے دوران مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف کے کارکنان میں جھگڑا ہوگیا جس کے بعد الیکشن کمیشن کا آفس میدان جنگ بن گیا تھا۔سٹی پولیس افسر رانا منصور کے مطابق چھانے کے دوران پی ٹی آئی کے 16 سے زائد کارکنوں کوحراست میں لیا گیا۔انہوں نے کہا کہ حراست میں لیے گئے کارکنوں پر الیکشن کمیشن میں ہنگامہ آرائی کا الزام ہے اور الیکشن کمیشن کی جانب سے درخواست کے بعد سی سی ٹی وی کی مدد سے مزید ملزمان کی شناخت کی جا رہی ہے۔ کاغذات نامزدگی جمع کرانے دوران مسلم لیگ ن اور پی ٹی ائی کے کارکن گتھم گتھا ہوئے تھے۔دوسری جانب پولیس نے ملک عامر ڈوگر کی گرفتاری کی تردید کی اور کہا کہ ملک عامر ڈوگر کو گرفتار نہیں کیاگیا۔

متعلقہ خبریں