پشاور(اے بی این نیوز)سہیل آفریدی خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ منتخب ہوگئے۔تحریک انصاف کے نامزد امیداوار سہیل آفریدی 90 ووٹ لے کر قائد ایوان منتخب ہوئے، اپوزیشن جماعتوں کا انتخابی عمل کا بائیکاٹ کیا۔
قبل ازیں سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابرسلیم کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ کا انتخاب شیڈول کے مطابق ہوگا جبکہ اپوزیشن لیڈر نے ایوان سے واک آؤٹ کا اعلان کیا تھا۔وزیراعلیٰ کے انتخاب کےلیے خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس جاری ہے، اسپیکر بابرسلیم نے ریمارکس دیے کہ وزیراعلیٰ کا انتخاب شیڈول کے مطابق ہوگا، وزیراعلیٰ ہی صوبے کا آئینی سربراہ ہوتاہے، آئینی ذمہ داری ہے۔
دوسری جانب اپوزیشن لیڈر عباداللہ نے کہا کہ اب بھی علی امین گنڈاپور کو صوبے کا وزیراعلیٰ سمجھتاہوں، وزیراعلیٰ کا انتخاب غیرآئینی،اس اقدام کا حصہ نہیں بننا چاہتے، ایک حکومت ہوتے ہوئے دوسرے وزیراعلیٰ کاانتخاب غیرآئینی ہے، غیرآئینی اقدام پر ایوان سےواک آؤٹ کرتے ہیں۔
قبل ازیں اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ سب سے پہلے سہیل آفریدی کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، ہماری مرضی، ہماری اکثریت ہے، ہماری کوشش ہے کہ ملک میں امن اور انصاف ہو۔علی امین گنڈاپور نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نےجس دن حکم دیا، میں نےاستعفیٰ دے دیا،۔
جمہوری عمل ہونے دیں، تاخیری حربے استعمال نہ کریں۔قبل ازیں گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کے استعفوں پر اعتراض اٹھا دیا تھا۔ گورنر کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ کے مبینہ دو استعفے موصول ہوئے۔
مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کے سہیل آفریدی 90 وزیراعلیٰ منتخب