اہم خبریں

وزیراعظم شہبازشریف کا نوٹس ، پی سی بی نے 2014 کا آٸین بحال کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم شہبازشریف کے نوٹس لینے بعد حکومت نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا 2014 کا آٸین بحال کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا، اس سے ملک میں فرسٹ کلاس کرکٹ بحال ہوگا۔تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے عمران خان دور میں ختم کیے گئے2014 کے آئین کی بحالی کا فیصلہ لیا، نیا آٸین منظورکیے جانے سے فرسٹ کلاس کرکٹ ختم کردی گئی تھی،2014کےآئین کی بحال سے ملک میں فرسٹ کلاس کرکٹ کی بحال ہوگی۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف کے نوٹس لینے پرحکومت نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے 2014 کا آٸین بحال کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا ہے،عمران خان کے دور میں نیا آٸین منظورہونے سے فرسٹ کلاس کرکٹ ختم کردی گئی تھی جبکہ پرانے آٸین کی بحالی سے کرکٹ کا داٸرہ کاربھی وسیع ہوگا۔وزارت بین الصوباٸی رابطہ کو بورڈ کا پُرانا آٸین بحال کرنے کا ٹاسک دیا گیا تھا اور کرکٹ بورڈ کا آٸین تبدیل کٸے بغیرفرسٹ کلاس کرکٹ کی بحالی ممکن نہیں تھی۔

متعلقہ خبریں