اسلام آباد(اے بی این نیوز)انسداددِ ہشتگردی عدالت اسلام آباد نے 26 نومبر احتجاج کیس میں 50 پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹِ گرفتاری جاری کردیے۔
وارنٹِ گرفتاری انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے جاری کیے۔تھانہ کراچی کمپنی کی پولیس کی جانب سے وارنٹِ گرفتاری جاری کرنے کی استدعا کی گئی تھی۔
پی ٹی آئی کے رہنماؤں کے وارنٹ تھانہ کراچی کمپنی میں درج 2 مقامات میں جاری کیے گئے ہیں۔پی ٹی آئی کے رہنما عارف علوی، عبدالقیوم نیازی، شبلی فراز، فیصل جاوید، سلمان اکرم راجہ، روف حسن، مراد سعید، احمد نیازی، عمر امین گنڈاپور، اسد قیصر، حماد اظہر، عاطف خان کے وارنٹ جاری کیے گئے ہیں۔علاوہ ازیں شعیب شاہین، اعظم خان سواتی، عمر ایوب، صاحبزاہ حامد رضا، علیمہ خان، شیخ وقاص اکرم، کنول شوزب، شاندانہ گلزار کے بھی وارنٹِ گرفتاری جاری کیے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں: راولپنڈی ،غیرت کے نام پر 21 سالہ سدرہ کے قتل کیس کی تفتیش میں پیش رفت