اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) وزیراعظم کا 7 روپے 41 پیسے بجلی ریلیف پیکج سوالات کی زد میں ا ٓ گیا۔ نیپرا میں وزارت بجلی ریلیف پیکج پر تسلی بخش جواب نہ دے سکی،ذرائع کے مطابق
ریلیف پیکج کا اعلان مختلف ایڈجسٹمنٹ شامل کرکے کیا گیا تھا۔ رواں ماہ صرف ایک روپے 55 پیسے کا ریلیف صارفین کو ملے گا۔ ایف سی اے کی مد میں رواں ماہ نیگیٹو ایڈجسٹمنٹ کا امکان۔
وزیراعظم کے اعلان کردہ ریلیف پیکج کا آئندہ ماہ اختتام متوقع ہے۔
نیپرا میں مئی کے ایف سی اے کی 10 پیسے اضافے کی درخواست پر سماعت ہو چکی۔ پاور ڈویژن آج نیپرا سماعت میں پیکیج پر سوالات کا جواب نہ دے سکا۔
مزید پڑھیں :ٹرمپ اور ایلون مسک میں معاملات شدت اختیار کر گئے، امریکی صدر نے ایلون کو ملک بدر کرنے کا عندیہ دیدیا