اہم خبریں

ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی واپسی کا معاملہ، حکومت کا معاونت اور فریق بننے سے انکار

اسلام آباد(اے بی این نیوز)ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی صحت اور وطن واپسی سے متعلق کیس میں حکومت نے امریکی معاونت اور فریق بننے سے انکار کردیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں ڈاکٹرعافیہ صدیقی کی صحت اور وطن واپسی سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی،ایڈیشنل اٹارنی جنرل نےعدالت کو بتایا کہ حکومت نےامریکا میں کیس میں فریق نہ بننےکا فیصلہ کیا ہے۔

جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نےاستفسارکیا کس وجہ سےیہ فیصلہ کیا گیا؟حکومت یا اٹارنی جنرل کوئی بھی فیصلہ کرتے ہیں تو وجوہات ہوتی ہیں،بغیر وجوہات کے کوئی فیصلہ نہیں کیا جاتا ہے،یہ آئینی عدالت ہے یہ نہیں ہوسکتا کہ کوئی آکر کہہ دے کہ فیصلہ کر لیا اوروجوہات نہ بتائے،چار جولائی کو کیس کی آئندہ سماعت پر وجوہات سے متعلق عدالت کو آگاہ کیا جائے۔
مزید پڑھیں: پی سی بی نے اظہر محمود کو عبوری ریڈبال ہیڈ کوچ مقررکردیا

متعلقہ خبریں