شکارپور(نیوز ڈیسک) شکار پور کے گاؤں مرزا پور میں زمین تنازعہ کی وجہ سے دوگروپوں میں فائرنگ ہوئی جس کے نتجے میں3 خواتین
موقع پر جاں بحق 3زخمی، پولیس کی تحقیقات جاری۔ جمعہ کو شکار پور کے گاؤں مرزا پور میں زمین کے تنازعے پر2 گروپوں میں فائرنگ ہوا جس کے نتیجے میں3 خواتین جاں بحق ہوگئیں جبکہ خاتون سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے۔فائرنگ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری علاقے میں پہنچی، لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔پولیس کے مطابق 2گروپوں میں کئی سال سے زمین کا تنازع چل رہا تھا، فائرنگ کرنےوالے ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔