اہم خبریں

سلیمان شہباز منی لانڈرنگ کیس میں ایف آئی اے کے روبرو پیش ،ادارے نے سوال نامہ تھمادیا

لاہور(نیوز ڈیسک) وزیراعظم کے صاحبزادے سلیمان شہباز منی لانڈرنگ کیس میں ایف آئی اے کے روبرو پیش ہو گئے،ایف آئی اے نے سوال نامہ دیدیا۔تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کی جانب سے سلیمان شہباز کو منی لانڈرنگ کیس سے متعلق سوال نامہ دیا گیا، سلیمان شہباز نے سوالات کا جواب دینے کے لیے وقت مانگ لیا۔واضح رہے کہ سلیمان شہباز منی لانڈرنگ کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ سے حفاظتی ضمانت پر ہیں اور چند روز قبل ہی وہ وطن واپس پہنچے تھے۔

متعلقہ خبریں