اہم خبریں

بھارت نے پاکستان پر حملہ کر دیا،پا کستان کا منہ توڑ جواب،سری نگر ایئر بیس کو نشانہ بنایا گیا

اسلام اباد (اے بی این نیوز)بزدل دشمن بھارت میں رات گئے پاکستان میں تین جگہوں پر میزائلوں سے حملہ کر دیا ڈی جی ائی ایس پی ار کے مطابق بہاولپور کوٹلی مظفراباد میں فضا سے میزائل داغے گئے میزائل حملے کے نقصان کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے پاکستان وقت کا تعین کر کے بھرپور جواب دے گا پاک فضائیہ متحرک ہے بھارتی طیاروں کو انے نہیں دیا جائے گا مظفراباد گلپور اور دریا کے درمیان بنی اعلی میں دو گولے داغے جانے کی بھی اطلاعات ہیں ادھر شکرگڑھ ظفروال میں دھماکوں کی اوازیں سنائی دی گئی ہیں ورکنگ باؤنڈری پر بھی فائرنگ میں شدت ا رہی ہے بھارتی حملے کے بعد تمام پروازوں کا رخ کراچی کی طرف موڑ دیا گیا ہے بھارت کی جانب سے پاکستان پر حملے کو اپریشن سندور کا نام دیا گیا ہے بھارت نے ازاد کشمیر اور پاکستان میں مختلف مقامات کو نشانہ بنایا بھارت کے اس بزدلانہ حملے میں مسجد سبحام بہاولپور کو بھی ٹارگٹ کیا گیا اس حملے میں ایک معصوم بچہ ایک عورت اور ایک مرد شدید زخمی ہوئے ہیں بھارت نے رات کے اندھیرے میں یہ بزدلانہ حملہ کیا ہے پاکستان کی جانب سے جواب بھی کاروائی شروع ہو چکی ہے بھارتی حکومت کی پاکستان پر حملے کی تصدیق کر دی گئی ہے اور یہ تصدیق بھارتی میڈیا کی جانب سے کی گئی ہے لاہور سے تمام پروازوں کو منسوخ کر دیا گیا ہے لاہور ایئرپورٹ سے مسافروں کو واپس بھیج دیا گیا ہے لاہور اے ایس پیس کو 48 گھنٹے کے لیے بند کرنے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں ایئر سپیس کو بند کر دیا گیا ہے تمام پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں پاکستان میں تمام پروازیں 48 گھنٹوں کے لیے منسوخ کی گئی ہیں خواجہ اصف نے خواجہ اصف نے کہا کہ بھارت نے شہری ابادی کو نشانہ بنایا بھارت نے جس طرح حملہ کیا اس سے بڑھ کر اس کو جواب دیا جائے گا بھارت نے تینوں حملے سویلین ابادی پر کیے ہیں بزدلوں نے اپنے گھر سے نکلنے کی ہمت نہیں کی پاک فضائیہ اور پاک فوج بھارتی بزدلانہ حملے کا منہ توڑ جواب دے رہی ہیں معصوم پاکستانیوں کے خون کا بدلہ ہر صورت دیا جائے گا فیصل اباد میں بھی فضائی حدود میں لڑاکا طیاروں کی پروازیں جاری ہیں ملکی فضائی حدود کی حفاظت کے لیے پاک فضائیہ کے طیاروں کی پیٹرولنگ جاری ہے پوری قوم پاک افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کے لیے تیار ہے ادھر پاکستان کی جانب سے بھرپور جوابی کاروائی کرتے ہوئے سری نگر ایئر بیس پر حملہ کر دیا گیا ہے

متعلقہ خبریں