اہم خبریں

کرک میں خوفناک حادثہ،12 افراد جاں بحق،25 زخمی سے زائد زخمی

کرک ( نیوز ڈیسک )تفصیلات کے مطابق خیبرپختون خوا کے ضلع کرک میں یہ خوفناک حادثہ اس وقت پیش آیا جب 22 ویلر ٹریلر بریک فیل ہونے کے باعث متعدد گاڑیوں سے ٹکراتا ہوا آخر میں مسافر بس کے اوپر آ گرا جس کے باعث 12 افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں جبکہ 25 سے زائد زخمی ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کرنے کا سلسلہ جاری ہے ۔

ریسکیو اداروں نے مسافر کوچ میں پھنسے تمام مسافروں کو نکال لیاہے جبکہ دیگر گاڑیوں میں موجود زخمیوں کو بھی ہسپتال منتقل کیا جارہاہے ۔ڈی سی کرک کا کہناہے کہ حادثہ 22 ویلر ٹریلر کے بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا، ہسپتالوں میں ریڈ الرٹ جاری کر دیا گیاہے ۔
مزید پڑھیں: بی پی ایل لیگ میں تمیم اقبال انگلش کرکٹر ایلکس ہیلزسے الجھ پڑے

متعلقہ خبریں