اسلام آباد(نیوز ڈیسک )وفاقی حکومت نے ایئر وائس مارشل عامر حیات کو پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کا قائم مقام چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) مقرر کر دیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق بورڈ آف ڈائریکٹرز کی سفارش کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے تقرری کی منظوری دی۔ایئر وائس مارشل عامر حیات مستقل سی ای او کی تقرری تک اس عہدے پر فائز رہیں گے۔
وہ اس سے قبل قومی ایئر لائن کے مستقل سی ای او کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔اس تقرری کے ردعمل میں نیشنل ایئرلائن آفیسرز ایسوسی ایشن (SASA) نے کہا کہ حکومت عامر حیات کے ذریعے قومی ایئرلائن میں مذموم عزائم کی تکمیل چاہتی ہے۔ساسا کے مطابق عامر حیات کی تقرری قومی ایئرلائن کے قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ SASA اس تقرری کو ہر فورم پر چیلنج کرے گا۔
مزید پڑھیں: آج بروزجمعرات 2 جنوری 2025 پاکستان کے مختلف شہروں میں موسم کیسا رہے گا؟؟