جدہ(نیوزڈیسک)سعودی عرب کو ریکوڈک کے 15 فیصد شیئرز فروخت کرنے کے معاملے میں پیشرفت ۔سعودی عرب پاکستان کو 2 قسطوں میں 540 ملین ڈالرز کی ادائیگی کرے گا،ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے 540 ملین ڈالرز میں 15فیصد شیئرز فروخت کرنے کی توثیق کر دی اور سعودی عرب کو شیئرز بین الحکومتی ٹرانزیکشن ایکٹ کے تحت براہ راست فروخت ہونگے۔
سعودی عرب پاکستان کو 2 قسطوں میں 540 ملین ڈالرز کی ادائیگی کرے گا، پہلے مرحلے میں 10فیصد شیئرز منتقل کرنے پر 330ملین ڈالرز ادا کیے جائینگے اور دوسرے مرحلے میں 5 فیصد شیئرز کی منتقلی پر210 ملین ڈالرز اداکیے جائیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی فنڈ برائے ترقی بلوچستان میں معدنیات کی ترقی کیلئے 150 ملین بھی دے گا۔ذرائع کے مطابق سعودی عرب چاغی میں بھی معدنیات کی تلاش کیلئے سرمایہ کاری کرنے پر آمادگی ظاہرکرچکا ہے، وفاقی اور بلوچستان حکومت کے پاس ریکوڈک منصوبے میں 50فیصد شیئرزکی ملکیت ہے۔
پی ٹی آئی سےتلخی کم ہوئی ،عمران خان ملاقات کا پیغام دیں گے تو مشاورت کریں گے،مولانا فضل الرحمان