اسلام آباد( نیوز ڈیسک )ایف آئی اے منی لانڈرنگ کے مقدمے میں بڑی پیشرفت،عدالت نے مونس الہٰی کی دوبارہ گرفتاری کیلئے اقدامات کرنے کا حکم دیدیا۔
تفصیلات کے مطابق سپیشل سینٹرل عدالت لاہور کے جج تنویر احمد شیخ نے گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کردیا ، عدالت کے مطابق پرویز الہٰی کی بریت کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے فریقین سے دلائل طلب کر لئے ہیں ،عدالتی حکم میں کہا گیا ہے کہ مونس الہی اور محمد جبران کو بیرون ملک سے گرفتار کرنے کیلئےاقدامات کیے جائیں۔
تحریری حکم میں کہا گیا کہ پرویز الٰہی نے بریت کی درخواست دائر کی، جے آئی ٹی کے ہیڈ عمرے پر ہونے کے باعث عدالت پیش نہیں ہوئے، آئندہ سماعت پر گرفتاری سے متعلق اقدامات کی رپورٹ پیش کی جائے،عدالت مزید سماعت20 جنوری کو کریگی۔
مزید پڑھیں: ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 10 ہزار روپے جرمانہ کرنے کی تجویز