اہم خبریں

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 10 ہزار روپے جرمانہ کرنے کی تجویز

لاہور( نیوز ڈیسک )لاہور ہائی کورٹ نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں پر 10,000 روپے تک کے جرمانے عائد کرنے کی تجویز دی ہے، ذرائع کے مطابق جسٹس شاہد کریم نے انسداد سموگ کیس کی سماعت کے دوران ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل درآمد کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے سیف سٹی اتھارٹی پر زور دیا کہ وہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ای چالان جاری کرے۔

پنجاب حکومت کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ سیف سٹی اتھارٹی کو پہلے ہی ای چالان پر عملدرآمد کی ہدایت کی گئی ہے جس پر جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیئے کہ یہ ایک مثبت قدم ہے۔
مزید پڑھیں: پی ٹی آئی رہنماشعیب شاہین اور لطیف کھوسہ کو اسٹاپ لسٹ میں ڈال دیا گیا

متعلقہ خبریں