کراچی (نیوز ڈیسک )کمشنر کراچی نے شہرمیں دو روز کے لئے دفعہ 144 نافذ کردی۔کراچی میں 31 دسمبر سے یکم جنوری تک دو روزکیلئے دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
کمشنر کراچی سید حسن نقوی کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق نئے سال کے موقع پر شہر میں ہوائی فائرنگ اور آتش بازی پر پابندی عائد ہوگی۔پولیس کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ پابندی کی خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔
5 مزید پڑھیں: ہزار روپے کے نوٹ پر پابندی لگانے کی تجویز