راولپنڈی (نیوز ڈیسک )راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کے 2 ملزمان کے اشتہارات جاری کر دیئے۔عدالت نے غیر حاضر 2 ملزمان محمد عاصم اور شہیر سکندر کے اشتہارات جاری کئے اور دونوں ملزمان کو 24 جنوری تک پیش ہونے کا وقت دیدیا۔
عدالت کا کہنا ہے کہ ملزمان پیش نہیں ہوتے تو اشتہاری قرار دیئے جائیں گے اور ان کی جائیدادیں ضبط کی جائیں گی۔دونوں ملزمان جی ایچ کیو حملہ کیس کے مقدمے میں مسلسل غیر حاضر ہیں۔خیال رہے کہ 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں نامزد بانی پی ٹی آئی عمران کان سمیت 119 ملزمان میں سے 117 ملزمان پر فرد جرم عائد ہو چکی ہے۔
9 مزید پڑھیں: مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کے 2 ملزمان کے اشتہارات جاری