اہم خبریں

شیر افضل مروت کو گرفتار نہ کرنے کا حکم،درج مقدمات کی رپورٹ طلب

اسلام آباد(محمد ابراہیم عباسی )اسلام آباد ہائی کورٹ میں ڈی چوک احتجاج کے سلسلے میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات کا معاملہ زیر غور آیا۔

پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کی جانب سے مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کی درخواست پر عدالت نے اہم اقدامات کیے۔جسٹس ارباب محمد طاہر نے سیکرٹری وزارت داخلہ، آئی جی اسلام آباد، اور ایف آئی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ہدایت کی کہ وہ شیر افضل مروت کے خلاف درج مقدمات کی مکمل تفصیلات اگلے جمعے تک عدالت میں پیش کریں۔

عدالت نے شیر افضل مروت کو کسی بھی نامعلوم مقدمے میں گرفتاری سے روکتے ہوئے واضح کیا کہ تمام فریقین اپنی رپورٹ جلد فراہم کریں۔ کیس کی سماعت میں شیر افضل مروت اپنے وکلا بار کے صدر ریاست علی آزاد اور اسامہ طارق کے ہمراہ پیش ہوئے۔معاملے پر سماعت اگلے جمعے تک ملتوی کر دی گئی ہے۔
مزید پڑھیں: صحافی مطیع اللہ جان کا دیا گیاجسمانی ریمانڈ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

متعلقہ خبریں