اسلام آباد(محمد ابراہیم عباسی ) اسلام آباد ہائی کورٹ میں صحافی مطیع اللہ جان کے جسمانی ریمانڈ کے خلاف درخواست دائر کر دی گئی۔ ایڈوکیٹ ایمان مزاری نے موقف اپنایا کہ مطیع اللہ جان کو جھوٹے اور من گھڑت مقدمے میں گرفتار کیا گیا ہے۔
ایمان مزاری نے عدالت میں استدعا کی کہ انسداد دہشتگردی عدالت (اے ٹی سی) کی جانب سے دیے گئے جسمانی ریمانڈ کو کالعدم قرار دیا جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر ہماری درخواست پر آج سماعت نہ ہوئی اور کل یا پیر کو سماعت کی گئی تو یہ درخواست غیر مؤثر ہو جائے گی۔ایمان مزاری نے مزید کہا کہ ہماری گزارش ہے کہ درخواست پر سماعت آج ہی مقرر کی جائے تاکہ انصاف کے تقاضے پورے کیے جا سکیں۔
مزید پڑھیں: عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ کیس 2 کی سماعت ملتوی