سبی(نیوز ڈیسک ) بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 8 سبی کا ضمنی انتخاب پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سردار کوہیار خان ڈومکی نے جیت لیا۔تمام 124 پولنگ سٹیشنز کے غیر سرکاری اور غیر مصدقہ نتائج کے مطابق سردار کوہیار ڈومکی نے 35 ہزار 716 ووٹ حاصل کیے۔
آزاد امیدوار میر محمد اصغر خان مری 11 ہزار 949 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔واضح رہے کہ یہ نشست پیپلز پارٹی کے رہنما سردار سرفراز چاکر ڈومکی کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی۔
مزید پڑھیں: پاکستان کے مختلف شہروں میں آج بروزپیر،18نومبر 2024 سونے کی قیمت