اسلام آباد ( اے بی این نیوز )اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ اورجسٹس جمال مندوخیل کا اختلافی نوٹ جاری ۔ چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نےاختلافی نوٹ میں اضافی نوٹ بھی لکھاہے۔
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کااختلافی نوٹ 14 صفحات پر مشتمل ہے۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے لکھا کہ مخصوص نشستوں کے کیس میں اپیلوں کا حتمی فیصلہ ہوا ہی نہیں۔ اکثریتی ججز نے وضاحت کی درخواستوں کی گنجائش باقی رکھی۔ کیس کا چونکہ حتمی فیصلہ ہی نہیں ہوا ،اس پر عملدرآمد “بائنڈنگ” نہیں۔ فیصلے پر عملدرآمد نہ ہونے پر توہین عدالت کی کارروائی بھی نہیں ہو سکتی۔
فیصلے میں آئینی خلاف ورزیوں ،کوتاہیوں کی نشاندہی میرافرض ہے۔ توقع ہےاکثریتی ججز غلطیوں پر غور کرکےدرست کرینگے۔ پاکستان کا آئین تحریری ہے اور آسان زبان میں ہے۔
بدقسمتی سے نظرثانی سماعت کیلئےمقررنہیں ہوسکی ۔
میرے ساتھی ججزجسٹس منصور اور جسٹس منیب نے خلاف ووٹ دیا ۔ اکثریتی فیصلہ دینے والے اپنی غلطیوں کا تدارک کریں گے۔ امید ہےاکثریتی ججز یقینی بنائیں گے کہ آئین کے مطابق پاکستان کو چلائیں۔
مزید پڑھیں :ججز میں بھی کوئی تفرقہ نہیں جو بھی سینئر ہواسی کو چیف لگناچاہیے،بیر سٹر گو ہر