راولپنڈی( نیوز ڈیسک ) راولپنڈی میں امن وامان وسکیورٹی خدشات کے باعث اڈیالہ جیل میں ہر قسم کی ملاقاتوں پر پابندی عائد کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل میں ہر قسم کی ملاقاتوں پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا،وزارت داخلہ کی جانب سے نوٹیفکیشن کے مطابق تا حکام ثانی کسی بھی قسم کی ملاقات کی اجازت نہیں ہوگی،ملاقاتوں پر پابندی کا اطلاق بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر بھی ہوگا۔
مزید پڑھیں: پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں زبردست تیزی، انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا