اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی نے چیف جسٹس آف پاکستان (سی جے پی) قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی میں ایک بار پھر درخواست دائر کردی۔
تفصیلات کے مطابق درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پی ٹی آئی اور عمران خان کے خلاف متعصب ہیں۔ وہ اپنے اور پی ٹی آئی سے متعلق کسی کیس کا حصہ نہ بنیں۔
چیف جسٹس اب بھی اپنے خلاف دائر ریفرنس کو ذاتی حملہ سمجھتے ہیں۔رخواست میں کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ متعدد مواقع پر عمران خان کے خلاف بیانات دے چکی ہیں۔
خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی پہلی درخواست واپس بھیج دی تھی۔26 جولائی کو سابق وزیراعظم عمران خان نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا اور چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے درخواست کی کہ وہ ایسے بینچ کی سربراہی نہ کریں جس میں وہ، ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی، خاندان کے افراد، پی ٹی آئی یا سنی اتحاد کونسل سے متعلق مقدمات کی سماعت کریں۔
مزید پڑھیں: مخصوص نشستوں کا کیس ،سپریم کورٹ کے اکثریتی ججز کا تفصیلی فیصلہ جاری