اہم خبریں

عدلیہ سے متعلق اہم قانون سازی کا فیصلہ،سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد 23 کر دی جائے گی

اسلام آباد( اے بی این نیوز       )   وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ کرلیا، 1997 کے ایکٹ میں ترمیم کرکے ججز کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا۔

وفاقی حکومت نے عدلیہ سے متعلق اہم قانون سازی کا فیصلہ کرتے ہوئے سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

چیف جسٹس سمیت سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد 23 کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ،معلوم ہوا ہے کہ بیرسٹر دانیال چوہدری ججز کی تعداد بڑھانے کا بل آئندہ ہفتے پیش کریں گے۔

مزید ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ 1997 کے ایکٹ میں ترمیم کرکے ہائی کورٹ کے ججز کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا، آئین کے آرٹیکل 184 تھری میں پرائیویٹ ممبر سے ترمیم کی جائے گی۔

جے یو آئی کے رکن نور عالم خان کا بل بھی آئندہ ہفتے ایوان میں پیش کیا جائے گا، بل کے تحت اپیل کی سماعت کا اختیار لارجر بنچ کو ہوگا۔

آئین میں ترمیم کا اطلاق ماضی کے فیصلوں پر بھی ہوگا، نیز حکومت کی جانب سے نور عالم خان کے پرائیویٹ بل کی حمایتکی جائے گی۔

مزید پڑھیں :بنگلہ دیش کے ہاتھوں تاریخی شکست پر محمد حفیظ نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو آڑے ہاتھوں لے لیا

متعلقہ خبریں