اہم خبریں

بنگلہ دیش کے ہاتھوں تاریخی شکست پر محمد حفیظ نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو آڑے ہاتھوں لے لیا

اسلام آباد(نیوزڈیسک)بنگلادیش کے ہاتھوں تاریخی شکست پر سابق کرکٹرز سخت نالاں اور ناراض نظرآئے۔ سابق کپتان و ٹیم ڈائریکٹر محمد حفیظ نے بدترین شکست پرچیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو آڑے ہاتھوں لیا۔

سابق آل راؤنڈر محمد حفیظ نے بنگلہ دیش کے ہاتھوں پاکستان کی غیر متوقع شکست پرپی سی بی چیئرمین محسن نقوی کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر بنگلہ دیش کو پاکستان کیخلاف تاریخی فتح پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے ٹی20 ورلڈکپ 2024 کے بعد دیئے گئے سرجری کے بیان پر بھی طنز کے نشتر چلائے۔
نامعلوم شخص نے وفاقی وزیراحسن اقبال کا موبائل فون جیب نکال لیا

متعلقہ خبریں