اہم خبریں

رحیم یار خان: پولیس پر حملے کا مرکزی ملزم جوابی کارروائی میں مارا گیا

رحیم یار خان( نیوز ڈیسک ) کچے کے علاقے میں پولیس وین پر ڈاکوئوں کے حملے کے بعد پنجاب پولیس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم بشیر شر کوہلاک کر دیا جبکہ اس کے دو ساتھی نصیر اور گدی کوش عرف مینا شدید زخمی ہو گئے۔

بشیر شر ایک خطرناک ڈاکو تھا اور اس نے گزشتہ روز اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر 12 پولیس اہلکاروں کو شہید کیا۔ آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور۔ انہوں نے کہا کہ پولیس نے ڈاکوؤں کے خلاف بھرپور کارروائی کی ہے۔ واقعے میں ملوث ڈاکوؤں کے خاتمے کے لیے آپریشن جاری ہے، اہلکاروں پر حملے میں ملوث تمام ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ رات کچے کے علاقے موچھکا کیمپ میں ڈاکوؤں نے پولیس قافلے پر اچانک حملہ کر دیا۔ اس حملے میں 12 پولیس اہلکار شہید اور 8 زخمی ہوئے۔ واقعے کے بعد پولیس نے فوری طور پر کارروائی شروع کردی جس کے نتیجے میں بشیر شر جاں بحق ہوگیا ہے۔
مزید پڑھیں: کارساز حادثے کا نیا رخ ، ملزمہ نتاشا کی ایک اور ویڈیو سامنے آگئی

متعلقہ خبریں