تہران (نیوز ڈیسک) ایران میں ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والے 28 پاکستانی زائرین کی میتیں آج C130 طیارے کے ذریعے سکھر لائی جائیں گی۔
انتظامیہ کے مطابق 15 زخمی بھی خصوصی طیارے کے ذریعے سکھر پہنچیں گے۔ ایران حادثے میںجاں بحق ہونے والوں میں سے بیشتر کا تعلق لاڑکانہ، خیرپور، کندھ کوٹ سے ہے۔
کمشنر سکھر فیاض عباسی کے مطابق 28 جاں بحق اور 15 زخمی زائرین ایران سے C130 طیارے کے ذریعے آج سکھر ایئرپورٹ پہنچیں گے، جہاں سے جاں بحق اور زخمیوں کو ان کے آبائی علاقوں کو روانہ کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ لاڑکانہ سے زائرین کو لے کر ایران جانے والی بس دو روز قبل حادثے کا شکار ہوئی تھی جس میں 35 افراد جاں بحق اور 15 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔
مزید پڑھیں: سکھر ملتان موٹروے،ٹرک اور کار میں تصادم ،4 افراد جاں بحق