اہم خبریں

اسٹیبلشمنٹ ملک کو تباہی کی طرف لے جا رہی ہے،عمران خان

راولپنڈی (نیوز ڈیسک ) اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں عمران خان کا کہنا تھا کہ  فیض حمید کی گرفتاری پر نہ میں ڈرا ہوں نہ میں گھبرایا ہوں اگر ڈرا ہوا ہوتا تو نو مئی کے حوالے سے جوڈیشل کمیشن بنائے جانے کا مطالبہ نہ کرتا ۔
نواز شریف کی نیوز کانفرنس پر بانی پی ٹی آئی کا رد عمل
میاں نواز شریف بیان جاری کرنے سے پہلے اکنامک سروے رپورٹ پڑھ لیتے وہ جھوٹ نہیں ہے،2018 کے انتخابات میں کے بعد یہ لوگ ساڑھے 19 ارب ڈالر کا خسارہ چھوڑ کر گئے تھے ۔

شدید مالی مشکلات کا شکار ہونے کے باعث آئی ایم ایف سے رجوع کیا تھا۔ ہم یہ کہتے ہیں سازش ہوئی سازش تو ہمارے ساتھ ہوئی ہے سانحہ نو مئی ہمارے خلاف سازش ہے آٹھ فروری کے انتخابات چھینے گئے وہ ہمارے خلاف سازش ہے دو مرتبہ میرے اوپر قاتلانہ حملہ ہوا وہ ہمارے خلاف سازش ہے ۔

جنرل باجوہ نے حسین حقانی کو ہماری ہی حکومت میں ہمارے خلاف امریکہ میں لابنگ کے لیے 35 ہزار ڈالر میں ہائر کیا تھا جس کے بعد ڈونلڈ لو والا معاملہ اور سائفر والا معاملہ سامنے آیا ۔اسٹیبلشمنٹ کو یہ پیغام دینا چاہتا ہوں کہ وہ ہوش کے ناخن لے دیکھ لیں ملک تباہی کی طرف جارہا ہے ۔

سوشل میڈیا پر پابندی عائد کر دی اب تک 500 ملین ڈالر کا نقصان ہو گیا ۔ایسی صورتحال میں سرمایہ کاری کہاں سے آئے گی ملک پہلے ہی بدترین معاشی بدحالی کا شکار ہے ۔

سوشل میڈیا عوامی آواز ہے اس پر پابندی نہ لگائی جائے۔ دریں اثناء ایک صحافی نے سوال کیا کہ  شیر افضل مروت آپ سے ملنے کے لیے آئے ہیں اوروہ کہتے ہیں کہ آج سارے گلے شکوے ختم ہو جائیں گے غلط فہمیاں دور ہو جائیں گی ۔
عمران خان نے کہا کہ میں شیر افضل سے ملنے کے لیے تیار ہوں جب بھی وہ آئے۔
مزید پڑھیں: فی یونٹ 14 روپے ریلیف، بجلی کےبلوں میں کمی کا امکان

متعلقہ خبریں