اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سپریم کورٹ آف پاکستان نے عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور نجم الثاقب سے متعلق مبینہ آڈیو لیک کیس سماعت کے لیے مقرر کردیا۔
سپریم کورٹ کے جسٹس نعیم اختر پر مشتمل جسٹس امین الدین کی سربراہی میں دو رکنی بنچ 19 اگست کو کیس کی سماعت کرے گا۔خیال رہے کہ 25 جون کو وفاقی حکومت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی کی اہلیہ اور سابق ان کے بیٹے کی آڈیو لیکس سے متعلق اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ نجم الثاقب کی درخواست پارلیمانی کمیٹی کی طلبی کے خلاف تھی جسے نمٹا دیا گیا۔لاہور ہائیکورٹ غیر موثر درخواست کے نکات سے ہٹ کر کام کررہی ہے۔
مزید پڑھیں: سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کیس میں مزید 3 افسر ان کی گرفتاری کا انکشاف















