اہم خبریں

بس بہت ہو گیا ہے،اب برداشت نہیں کریں گے،ایسا نہ ہو ہمیں کوئی سخت حکم دینا پڑے،چیف جسٹس

اسلام آباد (اے بی این نیوز    )عدالت نے ڈائینو ویلی سے متعلق خیبرپختواہ حکومت سے تفصیلات طلب کر لیں ۔چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیئے کہ عدالتی فیصلوں پر تنقید کریں لیکن پراپیگنڈہ نہ کریں۔

جھوٹ بولنا شروع کر دیا جاتا ہے۔ کہا جاتا ہے ہمیں یہ خبر آئی ہے، ارے بھائی کہاں سے خبر آئی۔ جھوٹ بولتے ہوئے شرم بھی نہیں آتی۔ بس بہت ہو گیا ہے۔ دنیا میں اگر کہیں اور ایسا جھوٹ کا کاروبار ہوتا تو لوگوں کی جیبیں خالی ہو جاتیں۔

ہم نے بہت تحمل کا مظاہرہ کیا اب نہیں کریں گے۔ اگر ہم نے کچھ غلط کیا تو عدالت میں کھڑے ہو کر بتائیں ہم نے کیا غلط کیا۔ ایسا نہ ہو ہمیں کوئی سخت حکم دینا پڑے۔
ہم نے بہت برداشت کر لیا۔ اب برداشت نہیں کریں گے، چیف جسٹس پاکستان آئینی اداروں کا احترام ہونا چاہیے۔

مزید پڑھیں :عمران خان کی اڈیا لہ جیل میں سہولت کا ری کر نے والا نیٹ ورک پکڑا گیا

متعلقہ خبریں