اہم خبریں

اسلام آباد،اتوار بازار میں خوفناک آتشزدگی،متعدد اسٹالز جل کر خاکستر، کروڑوں روپے کا نقصان

اسلام آباد(نیوزڈیسک)اسلام آباد کے علاقے ایچ نائن کے قریب واقع اتوار بازار میں خوفناک آتشزدگی،متعدد اسٹالز جل کر خاکستر کروڑوں روپے کا نقصان، ذرائع کے مطابق اسلام آباد کے اتوار بازار میں خوفناک آتشزدگی ، آگ اور دھویں کے شعلے آسمان سے باتیںکرنے لگے ۔

پشاور موڑ H-9 سیکٹر میں واقع اتوار بازار میں گیارہ بجے اچنک آگ بھڑک اٹھی جس سے درجنوں سٹالز جل کر خاکستر ہوگئے۔ آتشزدگی سے تاجروں کا کروڑوں کا نقصان ہوگیا۔

سی ڈی اے اور ریسکیو 1122 کے فائر بریگیڈ آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔ اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے پاک فضائیہ اور دیگر محکموں کو آگ بجھانے کے آپریشن میں مدد کے لیے طلب کر لیا ۔

دوسری جانب آتشزدگی واقعہ پر وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے نوٹس لیتے ہوئے چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا سے رابطہ کرلیا۔
وزیرداخلہ محسن نقوی کی ہدایت پرچیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا موقع پر پہنچ گئے۔آتشزدگی پر قابو پانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت ،وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ ریسکیو اور فائر بریگیڈ کی ٹیموں کی تعداد بڑھائی جائے ، اضافی وسائل لگا کر آتشزدگی پر قابو پانے کیلئے اقدامات کئے جائیں،

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے چئیرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد سے ریورٹ طلب کر لی۔ آتشزدگی کے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیا۔اسلام آباد : اسلام آباد کے اتوار بازار میں لگی آگ کو بجھانے کیلئے پاک بحریہ کی امدادی کاروائیاں۔ پاک بحریہ کے فائر فائٹرز، 4 فائر ٹینڈرز اور 1واٹر باوزر، سول انتظامیہ اور دیگر اداروں کے ساتھ آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

متعلقہ خبریں