اہم خبریں

وفاقی بجٹ میں درآمدی موبائل فونز پر ٹیکس بڑھانے کی تجویز دیدی گئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )اطلاعات کے مطابق آئندہ مالی سال 2024-25 کے وفاقی بجٹ میں درآمدی موبائل فونز پر ٹیکس بڑھانے کی تجویز دی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق درآمدی موبائل فونز پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی لگانے کی تجویز ہے، درآمدی موبائل فونز پر ایف ای ڈی گراس اسیسمنٹ کی جارہی ہے۔درآمدی لگژری موبائل فونز پر پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن ٹیکس (پی ٹی اے) ٹیکس بڑھانے کی تجویز بھی ہے۔

درآمدی موبائل فونز پر جنرل سیلز ٹیکس (جی ایس ٹی) بھی 25 فیصد تک لگایا جاتا ہے۔رپورٹس میں یہ بھی تجویز کیا گیا ہے کہ آنے والے فنانس بل میں درآمدی موبائل فونز پر جی ایس ٹی میں مزید اضافہ کرنے کی تجویز ہے۔

موجودہ 25 فیصد جی ایس ٹی کے ساتھ، مزید جی ایس ٹی مشکل ہے۔بتایا گیا کہ تاریخ میں پہلی بار 2000 ارب روپے کے نئے ریونیو اقدامات کیے جائیں گے۔
مزید پڑھیں: کشمیری شاعر و صحافی احمدفرہاد کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کر دیا گیا

متعلقہ خبریں