اہم خبریں

لکی مروت حملے کے شہداء کی نماز جنازہ بنوں میں ادا کر دی گئی

راولپنڈی(نیوز ڈیسک )سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر حملے میں شہید ہونے والوں کی نماز جنازہ لکی مروت میں ادا کردی گئی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کیپٹن محمد فراز الیاس، صوبیدار میجر محمد نذیر، لانس نائیک محمد انور، لانس نائیک حسین علی، سپاہی اسد اللہ، سپاہی منظور حسین، سپاہی راشد محمود کی نماز جنازہ ادا کی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق نماز جنازہ میں کور کمانڈر پشاور، حاضر سروس افسران، جوانوں اور عام لوگوں نے شرکت کی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق نماز جنازہ کے بعد شہداء کی میتیں ان کے آبائی علاقوں کو روانہ کردی گئیں۔

شہداء کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا۔آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں، ہمارے بہادر شہدا کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

مزید پڑھیں: آ ج 10 جون بروزپیر 2024پاکستان کے مختلف شہروں کا موسم کیسا رہے گا ؟

متعلقہ خبریں