اہم خبریں

9 مئی کیس: ڈاکٹر یاسمین راشد ، عمرچیمہ ودیگر کی ضمانت میں توسیع

لاہور(نیوز ڈیسک ) انسداد دہشت گردی کی عدالت (اے ٹی سی) نے جمعے کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ اور دیگر کی ضمانتوں میں توسیع کردی۔

لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سانحہ 9 مئی سے متعلق 4 مقدمات میں ڈاکٹر یاسمین، عمر سرفراز، اعجاز چوہدری اور میاں محمود الرشید کی ضمانتوں کی سماعت کی۔

اے ٹی سی کے جج ارشد جاوید چھٹی پر ہونے کے باعث کیس آگے نہ بڑھ سکا اور عدالت نے ضمانتوں میں توسیع کرتے ہوئے سماعت 12 جون تک ملتوی کردی۔واضح رہے کہ ملزمان کے خلاف تھانہ گلبرگ، ماڈل ٹاؤن اور نصیر آباد میں مقدمہ درج ہے۔
�مزید پڑھیں: عید الاضحی2024 ،ذوالحج کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

متعلقہ خبریں