اہم خبریں

کراچی ایئرپورٹ سے مزید بین الاقوامی اور اندرون ملک پروازیں منسوخ

کراچی (نیوز ڈیسک )کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پیر کو مزید پروازیں تاخیر یا منسوخ ہونے سے مسافروں کو ایک بار پھر پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔تفصیلات کے مطابق کراچی سے کوئٹہ جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 310 منسوخ کر دی گئی ہے۔
مزید پڑھیں: عمران ریاض کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر حج پرواز میں سوار ہونے سے روک دیا گیا
مزید برآں، پی آئی اے کی کراچی سے اسلام آباد کی پرواز پی کے 368 تاخیر کا شکار ہوئی۔اس کے علاوہ ایئرسیال کی کراچی سے لاہور جانے والی پرواز PF-143 اور اسی روٹ پر سیرین ایئر کی پرواز ER-522 کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔

دیگر منسوخیوں میں ایئر بلیو کی لاہور جانے والی پرواز PA-402، اس کی کراچی سے اسلام آباد کی پرواز PA-208، SereneAir کی کراچی سے اسلام آباد کی پرواز ER-502، PIA کی کراچی سے اسلام آباد کی پرواز PK-308، اور SereneAir کی پشاور جانے والی پرواز PR-554 شامل ہیں۔

ہفتہ کو کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا رن وے L-25 صفائی کے لیے ایک ہفتے کے لیے بند کر دیا گیا۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے بتایا کہ رن وے کو بند کرنے کا فیصلہ سطح پر ربڑ کے ذرات کی بڑی مقدار کی وجہ سے کیا گیا۔

سی اے اے نے کہا کہ رن وے 7 جون تک بند رہے گا۔ اتھارٹی نے واضح کیا کہ اس عرصے کے دوران پروازوں کو متبادل رن ویز پر بھیج دیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں