اہم خبریں

ریلیف ملنے کے بعد عمران خان آج سپریم کورٹ میں پیش ہونگے

اسلام آباد( نیوز ڈیسک) سپریم کورٹ میں نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کیخلاف حکومتی اپیلوں پر سماعت آج پھر ہوگی۔ عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ویڈیو لنک کے ذریعے پیشی کیلئے احکامات دے رکھے ہیں ۔
مزید پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف آج آزاد کشمیر کا دورہ کرینگے
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں  پانچ رکنی لارجر بینج کیس کی سماعت کریگا۔ جسٹس امین الدین ، جسٹس جمال مندو خیل ، جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس حسن اظہر بینچ کا حصہ ہیں۔عدالت نے گزشتہ سماعت پر بانی پی ٹی آئی کی ویڈیو لنک پیشی یقینی بنانے کی ہدایت کی تھی ۔

یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے نیب ترامیم کو بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر کالعدم قرار دیا تھا۔ تین رکنی بینج کے فیصلے کیخلاف وفاقی حکومت نے انٹرا کورٹ اپیلیں دائر کی تھیں۔

متعلقہ خبریں