اہم خبریں

عمران خان کا آرمی چیف کو خط لکھنے کا فیصلہ،مندرجات سامنے آ گئے

اسلام آباد ( اے بی این نیوز      )بانی پی ٹی ائی نے کہا ہے کہ ملکی حالات پر آرمی چیف کو خط لکھوں گا. ان سے سوال کیا گیا کہ شہزاد اکبر اور فرح گوگی کو بلائیں آپ کی بے گناہی ثابت کرنے کے لیے عدالت میں بیان د یں. فرح گوگی سے صرف تین ملاقاتیں ہوئی ہیں اس کا تعلق بشری بی بی سے تھا. حسن شریف نے 18 ارب روپے کی پراپرٹی بیچی اس پر کوئی بات نہیں. مجھ پر توشہ خانہ کا چوتھا کیس چلانے جا رہے ہیں ،برطانیہ میں پیسے منی لانڈرنگ نہیں بلکہ مشکوک ٹرانزیکشن کی وجہ سے پکڑے گئے تھے. بنجر زمین پر القادر ٹرسٹ یونیورسٹی بنائی جو بچوں کو مفت تعلیم دے رہی ہے ،بانی پی ٹی ائی اڈیالہ جیل میں میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے . انہوں نے کہا کہ دیہات میں پرائیویٹ سیکٹر یونیورسٹی نہیں جاتی. زرداری نے توشہ خانہ سے تین گاڑیاں لیں وہ عدالت سے استثنی مانگ رہا ہے ،نواز شریف نے توشہ خانہ سے6 لاکھ روپے میں بلٹ

مزید پڑھیں :گندم کرپشن تاریخی سکینڈل کی تحقیقات بند، انکوائری سرد خانے کی نذر

پروف گاڑی خریدی اس کو بری کرنے کا سوچا جا رہا ہے. بیرون ملک عدالتوں میں مختلف کیسوں میں پاکستان کے پہلے ہی 100 ملین ڈالر ضائع ہو چکے. 190 ملین پائونڈ معاہدہ کو خفیہ رکھنا پراپرٹی ٹائیکون اور نیشنل کرائم ایجنسی کی ڈیمانڈ تھی ،190 ملین پائونڈ سے متعلق انکوائری نیب میں بند کی جاچکی تھی جو دو سال بعد دوبارہ کھولی گئی. انہوں نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ کے اکاؤنٹ میں جو 35 ارب روپے ائے اس پر 13 ارب کا منافع بھی بن چکا ہے. سول عدالت میں کیس چلتا تو مزید پانچ سال تک پیسے پاکستان نہ آسکتے ،نیب چیئرمین ، وائس چیئرمین اور پراسیکوٹر جنرل نے استعفیٰ بھی دیا ،زرداری اور نواز شریف کی.

مزید پڑھیں :آزاد کشمیر حکومت اور عوامی ایکشن کمیٹی میں معا ملات طے،بجلی آٹے کے نئے نرخ مقرر

طرح ملک سے باہر نہیں جائوں گا ،انکے تو محلات بیرون ملک ہیں وہاں شاپنگ بھی کرنی ہوتی ہے. پبلک مینڈیٹ کے مطابق حکومت بنانی پڑے گی اس کے بغیر ملک نہیں چل سکتا ،ملک کی ٹیکس کولیکشن 13 اعشاریہ 3 ٹریلین ہے ،9 اعشاریہ 3 ٹریلین ہم نے قرضوں کے سود کی مد میں ادا کرنے ہوتے. اس طرح سے 24 کروڑ ابادی کا ملک کیسے چلے گا ،ملک کی آمدنی میں اضافہ ہو نہیں رہا سرمایہ کاری کیلئے کوئی تیار نہیں بجٹ سے پہلے بجلی اور گیس کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہو گا تنخواہ دار طبقہ سڑکوں پر ہو گا. بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ ایسے حالات میں شہزاد اکبر آیا تو اس کو ائیرپورٹ سے اٹھا لیا جائے گا. ملک میں جنگل کا قانون ہے، جنگل کا بادشاہ سب کچھ چلا رہا ہے۔

مزید پڑھیں :پاکستانی محققین سائنسی تحقیق میں دھوکہ دہی کے بڑھتے ہوئے رجحان میں دوسرے نمبر پر

اے بی این نیوز کی اینکر علینہ شگری نے بپر دیتے ہو ئے کہا کہ یہ عمران کے ذرائع بتا رہے ہیں کہ عمران خان آرمی چیف کے نام خط لکھ چکے ہیں یہ چھ نکاتی خط ہے۔ اب اس کو پبلک کرنے کے حوالے سے بتایا جا رہا ہے کہ اسے کب پبلک کیا جائے گا۔ حالات کو دیکھتے ہوئے انہوں نے یہ خط آرمی چیف کو لکھا ہے۔ ذرائع نے یہ بھی بتایاہے کہ عمران خان نے کچھ حقائق پسند چیزیں اس میں لکھی ہیں ۔ انہوں نے لکھا ہے کہ ملکی موجودہ صورتحال کی تمام تر ذمہ داری ایک شخص پر جاتی ہے ۔ اس بات کا بھی ذکر کیا کہ بزنس کونسل کی بات دیکھی جائے تو ملک کا سرمایہ ملک سے باہر جا رہے ہیں۔
مزید پڑھیں : جمہوری عمل سے ملک میں حکومتیں قائم ہونگی تو ملک آگے بڑھے گا، حافظ نعیم الرحمان

لوگ حالات کی وجہ سے ملک کو چھوڑ کر باہر جا رہے ہیں ۔ عمران خان کے قریبی ذرائع دعوی کر رہے ہیں کہ عوام کی آنکھ میں دھول جو کی جا رہی ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ ملک میں کوئی سرمایہ کاری نہیں ہو رہی ہے اور اس کی ذمہ داری انہوں نے ایک شخص پر عائد کی ہے واضح رہے کہ بانی پی ٹی ائی نے اس سے پہلے چیف جسٹس کے نام بھی ایک خط لکھا کے پی ٹی ائی کو جو صورتحال کا سامنا ہے اس کے بارے میں انہوں نے وضاحت کی اور بتایا کہ الیکشن

مزید پڑھیں :ستارروں کی روشنی میں آج بروزپیر،13 مئی 2024 آپ کا دن کیسا رہے گا ؟

کے بعد کی جو صورتحال ہے اس کا بھی انہوں نے ذکر کیا تھا۔ اب یہ خط جو آرمی چیف کے نام لکھا ہے کچھ عرصے بعد منظر عام پر آئے گا ۔ یہ ایک بہت اہم ڈیویلپمنٹ ہوگی اور عمران خان اس خط میں جو سنگین الزامات لگا رہے ہیں وہ اہمیت کے حامل ہیں۔ پی ٹی ائی کے ذرائعدعویٰ کر رہے ہیں کہ اس خط میں وہ ریفرنڈم کا بھی ذکر کریں گے کہ حقیقی نمائندگان وہ ہیں جو عوام کے ووٹ سے منتخب ہو کر آتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ عوام ہی اس ملک کے مالک ہے ملک کو جو بھی نقصان ہو رہا ہے۔ انہوں نے مزید لکھا کہ ملک کو جو نقصان ہو رہا ہے وہ کسی کے فائدے میں نہیں ہے ۔
مزید پڑھیں :زمین کو ایک طاقتور شمسی طوفان کے سامنے کا انکشاف

متعلقہ خبریں