اسلام آباد( نیوز ڈیسک )وزیراعظم شہبازشریف نے دو روز قبل پیپلز پارٹی کو حکومت کا حصہ بننے کی دعوت دی تھی، اس حوالے سے اطلاعات ہیں کہ پیپلز پارٹی نے وفاقی حکومت میں شامل ہونیکا فیصلہ کرلیا ہے،
مزید پڑھیں: لاہور کراچی میں پاسپورٹ دفاتر اتوار کو بھی کھلے رکھنے کا اعلان
ممکنہ طور پر پی پی کو 8 وزارتیں دی جاسکتی ہیں۔جمعتہ المبارک کو وزیر اعظم ہاؤس میں ہونیوالی ملاقات میں وزیراعظم شہباز شریف اور پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ملکی سیاسی صورت حال پر تفصیلی بات چیت کی۔
جسکے بعد اب یہ اطلاعات سامنے آئی ہیں کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی بڑی اتحادی جماعت پیپلز پارٹی نے دو صوبوں میں اپنے گورنروں کی تقرری کے بعد وفاقی حکومت میں بھی شامل ہونیکا اصولی فیصلہ کرلیا ہے۔
یہ بھی اطلاعات ہیں کہ پیپلز پارٹی کو 8 وزارتیں ملنے کا امکان ہے ، تاہم وزارتوں کے انتخاب اور تعداد کے حوالے سے حتمی فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے ۔واضح رہے کہ وفاقی حکومت میں شمولیت کی محض اطلاعات ہیں اس حوالے سے پیپلزپارٹی کی جانب سے باضابطہ طور پر کوئی اعلان یا تصدیق نہیں کی گئی۔