اہم خبریں

وزیراعظم شہباز شریف آج سعودی عرب روانہ ہوں گے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )وزیراعظم شہباز شریف آج (ہفتہ) سعودی عرب روانہ ہوں گے۔شہباز شریف سعودی عرب کے دورے کے دوران 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں ورلڈ اکنامک فورم (WEF) میں شرکت کریں گے۔
مزید پڑھیں: حکومت کا غیر ملکیوں کی حفاظت کیلئے خصوصی پروٹیکشن فورس تشکیل دینے کا فیصلہ
وزیراعظم سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے بھی ملاقات کریں گے۔ سرمایہ کاری اور ولی عہد کے دورہ پاکستان پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔شہباز شریف کی انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کی سربراہ کرسٹالینا جارجیوا سے بھی ملاقات متوقع ہے اور نئے اقتصادی پیکیج پر بات چیت ہوگی۔

وزیراعظم کی وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور دیگر حکام کی موجودگی میں بل گیٹس سے بھی ملاقات کا امکان ہے۔

متعلقہ خبریں