پشاور(نیوز ڈیسک )محکمہ صحت خیبرپختونخوا نے حالیہ بارشوں اور سیلاب کے بعد صوبے میں ڈینگی پھیلنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
مزید پڑھیں :ہم جدوجہدکےذریعےدوبارہ اقتدارمیں آئیں گے،عمرایوب
خیبرپختونخوا میں حالیہ بارشوں اور سیلاب کے باعث ڈینگی پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر صوبائی محکمہ صحت نے ڈینگی سے بچاؤ کے لیے ایکشن پلان تیار کر کے منظوری کے لیے چیف سیکرٹری کو بھجوا دیا ہے۔
دریں اثناء ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ہیلتھ سروسز میں ڈینگی کنٹرول روم قائم کرنے کی بھی ہدایات دی گئی ہیں۔ایکشن پلان کے مطابق ڈینگی لاروا کو بروقت تلف کرنے پر توجہ دی جائے گی اور ڈینگی کے مریضوں کے لیے سرکاری اسپتالوں میں 1240 بستر مختص کیے جائیں گے۔
ایکشن پلان کے تحت پشاور کے سرکاری اسپتالوں میں ڈینگی کے مریضوں کے لیے 300 بستر مختص کیے جائیں گے جب کہ ایم ٹی آئی اسپتال میں ڈینگی کے مریضوں کے لیے الگ وارڈز مختص کیے جائیں گے۔
ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ہیلتھ سروسز میں ڈینگی کنٹرول روم بھی قائم کیا جائے گا جبکہ ڈینگی سے بچاؤ کے لیے محکمہ لوکل گورنمنٹ اور پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کی خدمات بھی حاصل کی جائیں گی۔