اہم خبریں

فوجی آپریشن میں50 لاکھ سر کی قیمت والا دہشتگرد ہلاک,2جوان شہید

بونیر(نیوز ڈیسک )سکیورٹی فورسز نے ضلع بونیر میں انٹیلی جنس بیس آپریشن کیا۔تفصیلات کے مطابق آپریشن میں دہشت گردوں کے گینگ کا سرغنہ مارا گیا اور دو فوجی جوان شہید ہو گئے۔ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق
مزید پڑھیں:پنجاب کے مختلف علاقوں میں آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں 8 افراد جاں بحق

آپریشن دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔ آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کی فائرنگ سے سلیم ربانی کے نام سے جانا جاتا تھا جو کہ ہائی ویلیو ٹارگٹ دہشت گردوں کا سرغنہ تھا مارا گیا

جب کہ دو دہشت گرد زخمی ہوئے جب کہ دہشت گردوں کی فائرنگ سے لانس نائیک حسیب جاوید اور افسر مدثر محمود شہید ہوئے۔دہشت گرد سلیم ربانی کے نام سے جانا جاتا ہے جو سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں

ملوث تھا۔ مقتول دہشت گرد بھتہ خوری اور معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ مارا گیا دہشت گرد سلیم انتہائی مطلوب تھا اور حکومت نے اس کے سر کی قیمت 50 لاکھ روپے

مقرر کی تھی۔ علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں اور فوجی جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مضبوط کرتی ہیں۔

متعلقہ خبریں