پنجاب کے مختلف علاقوں میں آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں 8 افراد جاں بحق

لاہور(نیوز ڈیسک )پنجاب کے مختلف علاقوں میں آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق رحیم یار خان میں آسمانی بجلی گرنے سے 2 بچے جاں بحق ہوگئے جبکہ ٹھل حسن میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک
مزید پڑھیں:ایران اسرائیل پر کروز میزائلوں سے حملہ کرسکتا ہے، امریکا نے اسرائیل خبردار کردیا

شخص جاں بحق ہوگیا۔ رحیم یار خان میں بھی آسمانی بجلی گرنے سے میاں بیوی جاں بحق ہو گئے۔دوسری جانب بہاولپور کے

علاقے میں آسمانی بجلی گرنے سے خاتون جاں بحق جب کہ 8 سالہ بچہ بھی کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔ لودھراں کے

علاقے میں بھی آسمانی بجلی گرنے سے خاتون جاں بحق ہو گئی۔واضح رہے کہ بلوچستان میں شدید بارشوں کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔