اہم خبریں

استغاثہ کے پاس کوئی ثبوت نہیں، شاہ محمود اور عمران کو بری کیا جائے: مہر بانو

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شاہ محمود قریشی کی بیٹی مہربانو قریشی کا کہنا ہے کہ
مزید پڑھیں:فاسٹ باؤلر حسن علی کاؤنٹی سیزن کھیلنے انگلینڈ روانہ

استغاثہ کے پاس کوئی ثبوت نہیں، اس لیے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اور شاہ محمود قریشی دونوں کو جلد بری کر دیا جائے گا۔اڈیالہ جیل میں اپنے والد کے ہمراہ اہل خانہ سے ملاقات سے قبل میڈیا سے گفتگو میں

مہربانو قریشی نے کہا کہ سزاؤں کے خلاف اپیل 16 اپریل کو سماعت کے لیے مقرر ہے، امید ہے کہ استغاثہ مزید کوئی بہانہ نہیں بنائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ استغاثہ کے پاس شاہ محمود قریشی اور عمران خان کے خلاف کوئی ثبوت نہیں، اس

لیے دونوں سائفر کیس میں بری ہوجائیں گے۔اڈیالہ جیل میں شاہ محمود قریشی سے ملاقات کرنے والوں میں شاہ محمود قریشی

کی اہلیہ مہرین قریشی، بیٹی مہربانو قریشی اور گوہر بانو قریشی بھی شامل تھیں۔پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کی اڈیالہ جیل میں اہل خانہ سے ملاقات ایک گھنٹے تک جاری رہی۔

متعلقہ خبریں