اسلام آباد(نیوزڈیسک)یوسف رضا گیلانی بلامقابلہ چیئرمین سینیٹ منتخب ہوگئے۔ جبکہ سعدل خان ناصر ڈپٹی سپیکر منتخب ہو گئے ہیں۔ پریذائیڈنگ افسر سینیٹر اسحاق ڈار نے چیئرمین وڈپٹی چیئرمین کے انتخاب کا اعلان کیا. نو منتخب چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے سینیٹر اسحاق ڈار نے چیئرمین شپ کا حلف لیا.
صدر آصف علی زرداری نے نومنتخب ارکان کی حلف برداری اور سینیٹ کے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے انتخاب کے لیے ایوان کا اجلاس آج اپنے افتتاحی اجلاس کے لیے طلب کیا تھا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:عید الفطر 2024: پاکستان ریلوے کا ٹرین کے کرایوں میں کمی کااعلان
حکومتی اتحاد کی طرف سےسابق وزیراعظم بلا مقابلہ چیئرمین سینیٹ منتخب ، جبکہ ن لیگی رہنما سردار سعدل خان ناصر بلا مقابلہ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ منتخبے۔
تحریک انصاف کی جانب سے احتجاج کیا گیا اور پی ٹی آئی کے علی ظفر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ جب تک کے پی کے سینیٹر نہیں آجاتے اس اجلاس کو ملتوی کیا جائے۔سیینٹر منتخب ہونے والے فیصل واوڈا اور جے یو آئی کے مولانا عبدالواسع نےسینیٹ کی رکنیت کا حلف نہیں اٹھایا۔