اہم خبریں

چینی انجینئرز کو لے جانے والی بس بم پروف نہیں تھی: رپورٹ

اسلام آباد( نیوز ڈیسک )پولیس کی جانب سے وفاقی حکومت کو بھیجی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بس بلٹ پورف یا بم
مزید پڑھیں:کراچی سے پہلی عید اسپیشل ٹرین آج پشاور کیلئے روانہ ہوگی

پروف نہیں تھی۔رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ نشانہ بننے کے بعد بس 300 فٹ نیچے کھائی میں گر گئی تھی۔ قافلے میں شامل دوسری بس اس بس سے کم از کم 15 فٹ دور تھی جسے نشانہ بنایا گیا۔پولیس نے خودکش حملہ آور کی طرف سے چلائی

گئی کار کے ٹکڑے بھی اکٹھے کر لیے ہیں جو انجینئرز کے قافلے سے ٹکرا گئی تھی۔حکام نے حملے کی جگہ کی فضائی امیجنگ

بھی مکمل کر لی ہے۔26 مارچ کو بشام میں چینی انجینئرز کے قافلے پر خودکش بم حملے میں کم از کم پانچ افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ بس انجینئرز کو داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی جگہ لے جا رہی تھی۔

متعلقہ خبریں