صدر مملکت کی رجب طیب اردوان سے ٹیلی فونک گفتگو ، عید الفطر کی پیشگی مبارکباددی

اسلام آباد( نیو زڈیسک )صدر مملکت آصف زرداری کی ترک صدر سے ٹیلی فونک گفتگو ہوئی ہے جس میں انہوں نے ترکیہ
مزید پڑھیں:پاکستان سمیت دنیا بھر میں صحت کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے

کے ہم منصب رجب طیب ادوان کو دورہ پاکستان کی دعوت دی ہے۔ دونوں صدور کے درمیان دو طرفہ تعلقات اور باہمی

دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاکستانی صدر اور ترکیہ کے ہم منصب نے مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط

بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔صدر مملکت نے ترکیہ صدر کو عید الفطر کی پیشگی مبارکباد بھی دی ،رجب طیب اردوان اور ترکیہ عوا م کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔