اسلام آباد(نیوز ڈیسک )انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) نے رواں مالی سال کے الیکٹرک کی سبسڈی اور ادائیگی کے معاملات حل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاور ڈویژن اور کے الیکٹرک کے درمیان 2013 سے 66
مزید پڑھیں:عید سے قبل پاکستان میں سونے کے نرخ گر گئے
کھرب روپے کی ادائیگیوں پر تنازعہ ہے، حکومتی ڈسکوز کے الیکٹرک کو دی جانے والی سبسڈی سے دگنی ہیں۔ یہ رقم ریوولنگ کریڈٹ میں ہے جس پر حکومت بھاری شرح سود ادا کر رہی ہے۔آئی ایم ایف نے وزیراعظم شہباز شریف کو بتایا
کہ 10 سال سے یہ مسئلہ حل نہیں ہو رہا۔ کے الیکٹرک نے سوئی سدرن گیس اور نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی کے بجلی کے واجبات ادا کرنے ہیں۔اس حوالے سے کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ رقم دے گا تو ادائیگی کی
جائے گی۔واضح رہے کہ کے الیکٹرک کا معاہدہ 2015 میں ختم ہوا تھا، اس سے قبل کے الیکٹرک اور نگراں حکومت کے درمیان چند ماہ بعد دوبارہ بجلی کی خرید و فروخت کا کاروبار کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔